ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی ہدایت پر واٹر کرائسز مینجمنٹ سیل مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے

2

گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی ہدایت پر واٹر کرائسز مینجمنٹ سیل مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔سیل کے قیام کا مقصد شہر میں پانی کی ترسیل، فراہمی اور شکایات کے ازالے کے عمل کو مؤثر اور مربوط بنانا ہے۔ سیل کی نگرانی پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ جبکہ انچارج ڈاکٹر زاہد مقرر ہیں، عملہ، مشینری اور تمام دستیاب وسائل سیل کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کی شکایات درج کرنے اور پانی کی روزانہ فراہمی کی مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔آج چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، ایم پی اے گوادر کے پرسنل اسسٹنٹ  قاسم عثمان، یو سی نگور شریف کے چیئرمین شے مختار سمیت دیگر شہریوں اور مقامی نمائندگان نے واٹر کرائسز سیل کا دورہ کیا اور علاقے میں پانی کی فراہمی کے معاملات کا جائزہ لیا۔

جی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق سیل روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی معلومات اور اعداد و شمار عوام کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.