وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سپورٹ و وژن کے تحت نوجوانوں کیلئے کوئٹہ میں نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا ہے
کوئٹہ 13 اکتوبر 2025۔صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ سمٹ کا بنیادی مقصد لیڈرشپ، ویمن ایمپاورمنٹ، کلائمیٹ ایکشن اور انٹرپرینیور شپ ہے، نظامتِ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سپورٹ و وژن کے تحت نوجوانوں کیلئے کوئٹہ میں نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے انہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ملک کے دوسرے صوبوں سے آئے نوجوانوں ساتھ تجربات اور خیالات شیئر کرنے کا موقع ملے گا، نوجوانوں کو آپس میں انٹرایکشن کے ساتھ ساتھ یوتھ سمٹ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ نے اس سال جو اقدام کئے ان میں سب سے اہم اقدام یوتھ پالیسی کو متعارف کرنا تھا یوتھ پالیسی کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ، ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان محمد الیاس و دیگر سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، نیشنل یوتھ سمٹ کے افتتاحی روز پینل ڈسکشنز، سائنس اینڈ آرٹس ایگزیبیشنز اور انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں دریافت کیا ان پروجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیکنالوجی، توانائی کے متبادل ذرائع، ثقافت سمیت پچاس کے قریب اسٹالز شامل تھے جبکہ دوسری جانب پینل ڈسکشنز مختلف موضوعات پر کی گئی، مقررین میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورائیہ اور خرم شہزاد تھے مقررین نے نوجوانوں کے کردار، وژن اور بلوچستان کے سماجی و معاشی چیلنجز پر گفتگو کی۔ تین روزہ نیشنل یوتھ سمٹ میں کوٸٹہ، آواران، تربت، پنجگور سمیت صوبے بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ہے جبکہ بلوچستان کے ساتھ تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے نوجوانوں کے وفود نے خصوصی شرکت کی ہے۔
Comments are closed.