انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

3

انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، نیشنل و پرانشل ای او سی ممبران، ای پی آئی، محکمہ صحت کے افسران، ایریا انچارجز اور یوسی مانیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کے پہلے دن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اجلاس میں یونین کونسل وائز زیرو ڈوز، رفیوزل کیسز، اسکول کوریج، فکسڈ سائٹس، این اے اور اسٹیل این اے کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے تمام ایریا انچارجز اور یوسی مانیٹرز کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور باقاعدہ دورے کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اُمید ظاہر کی کہ مہم کے آئندہ دنوں میں تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں مزید جذبے، لگن اور ایمانداری سے انجام دیں گی تاکہ ضلع کوئٹہ کو پولیو سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.