عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد (15 اکتوبر 2025) — ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سڑکوں پر موجود ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں تمام ٹریفک ڈیوٹیز کو براہِ راست سپروائز کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت پر لین وائلیشن، ون ویلنگ، غلط سمت ڈرائیونگ، اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹرسائیکل اور بڑی گاڑیاں اپنی لین میں رہیں، اور ٹریفک افسران سے تعاون کریں۔
مزید کہا گیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
شہری سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 1915 یا ایف ایم 92.4 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.