ٹھٹہ پولیس کا کامیاب ایکشن، پولیس مقابلے میں خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ٹھٹہ، 15 اکتوبر 2025ء

ٹھٹہ پولیس نے گھوڑاباڑی کے علاقے گھار موری میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت معشوق علی عرف ہتھوڑو ولد پٹھان خان ملاح کے نام سے ہوئی ہے، جو رہائشی چلیا ٹھٹہ بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم متعدد راہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی ملزم روشن ملاح کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیموں نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

گرفتار زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Web Desk

Comments are closed.