گورنربلوچستان کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس، ان کی گرانقدر سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین جبکہ اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا
کوئٹہ 15 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی شریف النفس اور جمہوریت پسند انسان تھے. مرحوم کی سرانجام دینے والی گرانقدر سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا. گورنر جعفرخان مندوخیل نے سوگوار خاندان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دکھ و غم کی اس گھڑی میں مرحوم آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پروردگار مرحوم آغا سراج درانی کو بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین
Comments are closed.