سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ — شہریوں میں خوف و ہراس، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سوات، 15 اکتوبر 2025ء

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں ریکٹر اسکیل پر 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 47 کلومیٹر جبکہ مرکز مینگورہ کے پہاڑی علاقے میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے باعث کئی علاقوں میں شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جبکہ انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور صورت حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہندوکش پہاڑی سلسلہ زلزلوں کا حساس خطہ ہے جہاں وقتاً فوقتاً جھٹکے محسوس کیے جاتے رہتے ہیں۔

یہ جھٹکے گزشتہ چند ہفتوں میں آنے والے زلزلوں کا تسلسل ہیں جو بلوچستان، پشاور اور شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطہ زلزلہ خیزی کے حوالے سے فعال ہے اور مزید نگرانی کی ضرورت ہے۔

Web Desk

Comments are closed.