: کوئٹہ سے ژوب جانے والی بس علوزئی کے قریب حادثہ، 4 جاں بحق، درجنوں زخمی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ/قلعہ سیف اللہ، 15 اکتوبر
آج صبح کوئٹہ سے ژوب جانے والی یوسف ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے علوزئی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا اور بس سڑک سے باہر نکل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments are closed.