قلات میں پولیو مہم: آخری روز ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی
قلات، 15 اکتوبر 2025:
قلات میں پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر آن لائن جائزہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، ڈی ایس پی منظور احمد مینگل، لائن آفیسر قلات لیویز منیراحمٰد مینگل، ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹر نوروز بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی اور مانیٹرنگ آفیسران یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، درپیش مسائل، مقررہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو سی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران نے آج کی ٹیموں کی رپورٹ پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے ہدایت کی کہ آخری دن ٹیمیں گھر گھر جا کر ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جو پہلے چھوٹ گئے یا جن کے اہل خانہ نے اجازت نہیں دی۔ مہم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
Comments are closed.