پیپلز پارٹی رہنما حاجی علی مدد جتک کا آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت

5

کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور سینئر سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ آغا سراج درانی پارٹی کے مخلص اور نظریاتی رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، عوامی خدمت اور صوبوں کے حقوق کے لیے وقف کی۔ ان کی وفات سے پارٹی ایک باوفا ساتھی اور ملک ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آغا سراج درانی کا کردار نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کے سچے پیروکار تھے اور مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کا پرچم سربلند رکھا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

Web Desk

Comments are closed.