ائیرپورٹ پر تمام چیک اِن لائنیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور ساتوں کاونٹرز مکمل فعال تھے (ایف آئی اے)

10

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر رش کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائیرپورٹ پر تمام چیک اِن لائنیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور ساتوں کاونٹرز مکمل فعال تھے۔ عملہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہا تھا اور کسی بھی اہلکار کی چھٹی پر موجودگی نہیں تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق رش کی وجہ سعودی ایئرلائن SV-729 کی 50 منٹ کی تاخیر تھی۔ اس وقت ائیرپورٹ پر دو فلائٹس آپریٹ ہو رہی تھیں: فلائی جناح 9P764 شام 7:20 پر اور سعودی ایئر لائن SV-729 شام 6:41 پر۔ دونوں پروازیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں۔

ایف آئی اے نے واضح کیا کہ امیگریشن عملے کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی اور رش صرف SV فلائٹ کی تاخیر کی وجہ سے ہوا، جس کی وجہ سے روانگی بھی معمول سے دیر سے ہوئی۔ ادارے نے یہ بھی کہا کہ ائیرپورٹ پر آپریشنز رواں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جاری رہے۔

Web Desk

Comments are closed.