عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاڑکانہ، 16 دسمبر 2025 —
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں لاڑکانہ رینج
کے پانچوں اضلاع سے آئے ہوئے سائلین اور درخواست گزاروں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے درخواست گزاروں کی بات نہایت توجہ سے سنی اور مختلف نوعیت کے مقدمات اور شکایات کے حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کو فوری اور واضح احکامات جاری کیے۔ متعدد مسائل پر موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوامی شکایات کا بروقت اور شفاف حل یقینی بنایا جائے۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بعض پیچیدہ اور حساس نوعیت کے معاملات کی باقاعدہ انکوائری کے لیے لاڑکانہ رینج کے متعلقہ ایس ایس پیز اور رینج انکوائری افسر کو احکامات جاری کیے، تاکہ تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور پولیس پر اعتماد کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے گا اور کسی بھی افسر کی جانب سے غفلت یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کی جانب اہم قدم قرار دیا
Comments are closed.