پروفیسر بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے، انجینئر امیر مقام
اسلام آباد (پ ر)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے ساری زندگی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے ساتھ وابستہ رہ کر جدوجہد کی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انجینئر امیر مقام نے پروفیسر بٹ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے اور پاکستان سے ان کی محبت دیدنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر بٹ کی جدوجہد اور قربانیاں کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر نے مرحوم کے لواحقین اور پوری کشمیری قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی شخصیت اور جدوجہد کشمیر کی تاریخ پر ایک باب کی حیثیت رکھتی ہے، جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔
Comments are closed.