صدر آصف علی زرداری کا اُرومچی میں پرتپاک استقبال

1

اُرومچی (ویب ڈیسک)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے تاریخی شہر اُرومچی پہنچ گئے، جہاں شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیا ز اور نائب گورنر چن ویجون نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائی دونگ بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔

استقبال کے بعد گورنر ایرکن تونیا ز نے بھرپور اصرار کے ساتھ صدر آصف علی زرداری کو خود گاڑی میں ہمراہ بٹھایا اور انہیں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑ کر آئے۔ یہ منفرد اندازِ میزبانی پاک-چین تعلقات میں موجود خلوص اور قربت کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کے دورہ اُرومچی سے نہ صرف پاک-چین دوستی کو نئی جہت ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی شراکت داری اور عوامی روابط کو مزید تقویت حاصل ہوگی

Web Desk

Comments are closed.