وزیراعلیٰ بلوچستان کے خالہ زاد خاندان سے اظہار تعزیت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

شمالی ڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خالہ، جو سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ بھی تھیں، کے انتقال پر پاکستان ہاؤس شمالی ڈیرہ بگٹی میں تیسرے روز بھی تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، قبائلی عمائدین اور سرکاری حکام نے پاکستان ہاؤس کا دورہ کیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Web Desk

Comments are closed.