بلوچستان کے اسپیکر نے بھارت میں زبردستی حجاب اتارنے کی مذمت کی ہے۔

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ:
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی ہٹانے کے واقعے کو انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور خواتین کے وقار پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کے حجاب اور ذاتی وقار میں زبردستی مداخلت طاقت کے غلط استعمال اور مسلمانوں، بالخصوص مسلم خواتین، کی تذلیل کی واضح مثال ہے۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ ریاستی عہدہ کسی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ مذہبی شناخت کو نشانہ بنائے۔

عبدالخالق خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر غیر مشروط معافی مانگی جائے، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی خواتین کے وقار اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Web Desk

Comments are closed.