این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کردیا
اسلام آباد۔17دسمبر :وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کر دیا۔100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر27ویں امدادی کھیپ الخدمت فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی۔ امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے روانہ کیا گیا۔روانہ کئے گئے امدادی سامان میں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کے لئے ضروری سامان کی کٹس شامل ہیں، اب تک 27امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2627 ٹن ہے۔سامان روانگی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر خزانہ پنجاب ایم پی اے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور وزیر ہاو ¿سنگ پنجاب ایم پی اے میاں بلال یاسین تھے۔تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاو ¿نڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی
Comments are closed.