اسلام آباد (پ۔ر)اسلام آباد پولیس نے تھانہ سبزی منڈی اور ہومی سائیڈ یونٹ کی بڑی کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان عاشق علی اور اسماعیل خان نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں شہری عبدالراؤف کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل دو پستول بھی برآمد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں چالان عدالت کرکے قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments are closed.