جعلی قومی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین بھی ملک بدر ہوں گے

2

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے جعل سازی اور رشوت کے ذریعے بوگس شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف حتمی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے تمام کوائف اور ریکارڈ محفوظ کر لیے ہیں جن میں بااثر افراد بھی شامل ہیں

جو سیاسی شخصیات اور افسران کے ساتھ تعلقات کی آڑ میں چھپے ہوئے تھے، حکومتی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بار نہ پیسہ اور نہ ہی سیاسی تعلقات کسی کو بچا سکیں گے، تمام ایسے افغان مہاجرین کو ہدایت کی گئی ہے

کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے بوگس شناختی کارڈز قریبی نادرا دفاتر میں جمع کروا دیں بصورت دیگر انہیں گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ یہ جعل سازی زیادہ تر پشاور اور کوئٹہ میں سامنے آئی ہے جہاں متعدد افراد نے والدین کے نام میں ردوبدل کرکے شناختی کارڈز بنوا رکھے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.