آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے رئیس الاحرار چوہری غلام عباس کی 58 ویں برسی کے موقع پر فیض آباد میں ان کے مزار پر حاضری دی ۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم کی امد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان،وزیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب ،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد ، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید ،سیکرٹری کشمیر کاز ،لینگویجز اینڈ آرٹس رفاقت حسین،ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالغفار ،پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور کے علاوہ دیگر سینیئر حکام بھی موجود تھے
Comments are closed.