فریدآباد میں بڑھتے جرائم، عوام شدید خوف میں

4

 فریدآباد — ڈکیتی، چوری اور گھروں میں داخلے کے واقعات کے بڑھنے سے عوام میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ معروف زمیندار و سماجی رہنما میر عین الدین خان کھوسہ نے کہا کہ پولیس کی کمزور گرفت عوام کے اعتماد کو متزلزل کر رہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری حکمت عملی تیار کی جائے، مشتبہ عناصر کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور علاقے میں امن قائم کیا جائے۔ وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور آئی جی بلوچستان سے بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔

Web Desk

Comments are closed.