کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ طبی تعلیم اور صحت عامہ کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ عمارت نہ صرف معیاری طبی تعلیم کو فروغ دے گی بلکہ قومی سطح پر صحت عامہ کے معیار کو بھی بلند کرے گی۔

اُنہوں نے اس موقع پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران کے ساتھ ساتھ میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.