بلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع، انتخابی شیڈول جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 19 نومبر 2025
بلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع، انتخابی شیڈول جاری
صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کوئٹہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گا۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلیٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر اپنے فیصلے 3 دسمبر تک جاری کریں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ دستبرداری اور حتمی فہرست 5 دسمبر کو شائع ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 6 دسمبر کو ہوگی۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اتوار، 28 دسمبر 2025 کو ہوگی، جبکہ نتائج کی تکمیل 31 دسمبر 2025 تک کر دی جائے گی۔
پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.