عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جامشورو، 18 دسمبر 2025
سیہون شریف — ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے درگاہ حضرت قلندر لعل شہبازؒ سیہون شریف پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ایس ایس پی جامشورو نے درگاہ کے اطراف اور داخلی و خارجی راستوں پر تعینات نفری کو الرٹ رہنے، فرائض دیانت داری سے انجام دینے اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی۔
بعد ازاں انہوں نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔ ایس ایس پی جامشورو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زائرین کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔
Comments are closed.