انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز، دادو پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

دادو، 18 دسمبر 2025

دادو — انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز دادو پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔ ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے فیلڈ وزٹ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دن کے آغاز پر پولیس افسران نے ڈسپیچ سینٹرز سے تمام پولیس نفری اور پولیو ٹیموں کو بریفنگ دے کر فیلڈ میں روانہ کیا۔ دادو پولیس کے مرد و خواتین اہلکار ٹرانزٹ پوائنٹس، فکسڈ اور موبائل پولیو ٹیموں کے ہمراہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
ایس ایس پی دادو نے ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کے ہمراہ یونین کونسل مخدوم بلاول کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Web Desk

Comments are closed.