غیر قانونی گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

ٹھٹہ، 18 دسمبر 2025

ٹھٹہ پولیس نے گھارو کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا اور ماوا کی غیر قانونی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر کی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر محمد علی ڈامرا نے خفیہ اطلاع پر ہالیجی لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کورولا گاڑی نمبر LE-567 کو تحویل میں لے لیا۔ گاڑی سے 150 کلو گٹکا مٹیریل اور 250 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔

پولیس نے ملزم راجا ولد شفیع محمد پالاری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Web Desk

Comments are closed.