پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکریٹری وارث افغان، مرستیال سیکریٹری ایمل ساروان اور زونل ایگزیکٹو نے آزاد افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکریٹری وارث افغان، مرستیال سیکریٹری ایمل ساروان اور زونل ایگزیکٹو نے آزاد افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی تعطیلات کے دوران طلباء اپنے گھروں کو آنا چاہتے ہیں، تاہم ڈیورنڈ لائن کی بندش کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غریب طلباء کے لیے فضائی سفر کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں، جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ، معاشی مشکلات اور احساسِ محرومی کا شکار ہیں۔
رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء و طالبات کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ سردیوں کی تعطیلات اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزار سکیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈیورنڈ لائن پر موجود تمام راستوں کو خصوصی اور ہنگامی بنیادوں پر کھولا جائے تاکہ طلباء کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
Comments are closed.