کراچی، 19 دسمبر 2025
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق بھائی کی اہلیہ شمائلہ فاروق بھابھی کی والدہ اور ہمشیرہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرا دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شمائلہ فاروق بھابھی نے عمران فاروق بھائی کی شہادت کے بعد صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے پارٹی اور عوامی خدمت میں اپنے کردار کو جاری رکھا۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور عمران فاروق بھائی کے بچوں سمیت تمام سوگواران کو اس صدمے پر صبر کی تلقین کی۔
Comments are closed.