عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی، 19 دسمبر 2025 — چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، سینیٹر روبینہ خالد نے آج کراچی کے سول لائن گزری میں واقع بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا دورہ کیا اور مستحق خواتین کے سوشل پروٹیکشن والٹس کے لیے مفت سموں کی فراہمی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ اقدام صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایات
پر شروع کیا گیا تاکہ ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے تربیتی سیشنز میں شامل خواتین سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ یہ سمیں مکمل طور پر مفت ہیں اور صرف بی آئی ایس پی مراکز پر دستیاب ہیں۔ خواتین کو ہدایت
کی گئی کہ وہ سم اور موبائل فون کی حفاظت کریں کیونکہ آئندہ تمام وظائف انہی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔
چیئرپرسن نے بعد میں ڈسٹرکٹ آفس کیماڑی اور تحصیل آفس ہاربر کا بھی دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ بایومیٹرک تصدیق اور سم کی فعال کاری کے سلسلے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں۔ اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت ایم پی اے سعدیہ جاوید اور ایم پی اے شازیہ کریم سنگھار کے ساتھ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی اور پروگرام کی کامیابی کو سراہا
Comments are closed.