سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع دوسرے روز بھی جاری سبی کا سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دوسرے روز بھی جاری ہے
سبی(عباس چشتی) سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع دوسرے روز بھی جاری سبی کا سالانہ تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اجتماع میں شرکت کے لیے ملک بھر کے مختلف شہروں اور علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں میں رش دیکھنے میں آ رہا ہے تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز معروف دینی علماء مولانا جعفر، مولانا عبدالہادی اور مولانا عبیداللہ خورشید صاحب نے خطابات کیے۔ علماء کرام نے اپنے بیانات میں دین اسلام کی بنیادی تعلیمات، اصلاحِ نفس، اخوت و بھائی چارے، والدین کے حقوق اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ خطابات کے دوران حاضرین نے بھرپور توجہ اور عقیدت کے ساتھ بیانات سنے نمازِ جمعہ کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی، امن و استحکام، خوشحالی، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دعا کے دوران اجتماع گاہ کا منظر روح پرور تھا اور شرکاء کی بڑی تعداد آبدیدہ نظر آئی۔ انتظامیہ اور رضا کاروں کی جانب سے سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ تبلیغی اجتماع کا سلسلہ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، جو آخری روز اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔
Comments are closed.