اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 17 گرفتار

4

عسکر خصوصی رپورٹ
اسلام آباد، 20 اکتوبر 2025 – ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایس پی سٹی کی قیادت میں تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی افغان شہریوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

ترجمان کے مطابق تمام گرفتار غیر قانونی افغان شہریوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں قانون کی عملداری، شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.