وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد
— عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 20 اکتوبر — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دیوالی کے پُرمسرت تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیوالی امید، امن، روشنی اور برداشت کے سنہری اصولوں کی یاد دلاتی ہے جو معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ دیوالی تمام گھروں میں خوشحالی، سکون اور کامیابی لے کر آئے۔
Comments are closed.