بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

0

راولپنڈی (20 دسمبر 2025): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، جس میں دونوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دفعہ 409 کے تحت 10، 10 سال اور دفعات 5، 2، 47 کے تحت 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو فی کس 17 سال کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مجموعی سزا 34 سال بنتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ایک کروڑ 64 لاکھ 500 روپے فی کس جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی،

Web Desk

Comments are closed.