عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: تھانہ سنگجانی پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال، عدنان اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور منظم و متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ کارروائی تھانہ سنگجانی پولیس کی عوامی تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔
Comments are closed.