وزیراعلیٰ بلوچستان کا وکیل آفریدی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 20 دسمبر:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق پولیٹیکل ایجنٹ ڈیرہ بگٹی اور سینئر سول سرونٹ کرنل (ر) وکیل آفریدی کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم وکیل آفریدی کی سرکاری اور انتظامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری دیانت داری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت انجام دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل آفریدی جیسے فرض شناس اور بااصول افسران ریاست کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Web Desk

Comments are closed.