وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سئنیر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کے ہاں آمد، والد کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

2

کراچی، 10 دسمبر

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں سینیئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد گل حمید رند کے انتقال پر دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شاہد رند اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور باوقار شخصیت تھے اور ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں تعزیت کے موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ اور سردار کوہیار خان ڈومکی سمیت دیگر شخصیات بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھیں جنہوں نے نے مرحوم گل حمید رند کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

Web Desk

Comments are closed.