صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کزن اور چیف آف بگٹیز محمد شریف بگٹی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے

3

کوئٹہ، 20 دسمبر :صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کزن اور چیف آف بگٹیز محمد شریف بگٹی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں مینا مجید بلوچ نے کہا کہ مرحوم چیف محمد شریف بگٹی ایک معتبر اور خیر خواہ قبائلی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قبائلی اقدار کی پاسداری، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے انتقال سے بگٹی قبیلے سمیت صوبے بھر میں ایک ناقابلِ تلافی خلا پیدا ہو گیا ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ مرحوم اپنی شرافت، بردباری اور معاملہ فہمی کے باعث مختلف طبقات میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مینا مجید بلوچ نے مرحوم کے لیے بلندی? درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان، خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر لواحقین کو صبر، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔

Web Desk

Comments are closed.