ضلعی آفیسر تعلیم خواتین زراتون بی بی نے ضلع گوادر کے مختلف سرکاری گرلز تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیار، حاضری اور اسکولوں کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا
گوادر: ضلعی آفیسر تعلیم خواتین زراتون بی بی نے ضلع گوادر کے مختلف سرکاری گرلز تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیار، حاضری اور اسکولوں کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا۔دورہ کیے گئے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نگور شریف، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سربندن، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گراب، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کپری بازار، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول بلوچ محلہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نگوری پاڑا سمیت دیگر اسکول شامل تھے۔دورے کے دوران ضلعی آفیسر تعلیم (خواتین) نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سربندن میں ضلع بھر کے تمام گرلز اسکولوں کی انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں علاقائی کونسلرز، چیئرمین، سماجی کارکنان اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کا مقصد طالبات کے لیے معیاری تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے تربیتی سیشنز کے انعقاد، طالبات کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ سیشنز، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سربندن کے لیے نئے پرنسپل کے انتخاب، طلبہ کے مابین تعلیمی اور ہم نصابی مقابلہ جات کے انعقاد، پی ٹی سی ایم ایس ممبران کی ذمہ داریوں سے آگاہی اور سربندن کے تمام گرلز اسکولوں کی مجموعی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنا تھا۔ اجلاس کے دوران مختلف افراد کو مختلف ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے فعال اور مؤثر شرکت کی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں، جنہیں ضلعی آفیسر تعلیم نے سراہا۔اس کے علاوہ ضلعی آفیسر تعلیم (خواتین) زراتون بی بی نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نگور شریف میں اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے پیش کیا گیا پروگرام معیاری، منظم اور قابلِ تعریف رہا۔
Comments are closed.