لاہور۔20دسمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے،حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملکی برآمدات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ برآمدات کے شعبے میں وسعت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرائ برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمدکنندگان سے ملاقاتوں کی ہدایت کی اور کہا کہ کولڈ چین اور صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کے لئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔اجلاس میں وزیراعظم کو مالی سال 26-2025کی برآمدات و درآمدات پر بریفنگ دی گئی
Comments are closed.