سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع تیسرے روز بھی جاری سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع تیسرے روز بھی عقیدت، روحانیت اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری رہا
سبی(عباس چشتی)سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع تیسرے روز بھی جاری سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع تیسرے روز بھی عقیدت، روحانیت اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری رہا۔ ملک بھر کے مختلف شہروں اور علاقوں سے آنے والے تبلیغی قافلوں کی آمد کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث اجتماع گاہ میں شرکاء کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اجتماع کے تیسرے روز دینی و اصلاحی بیانات کا سلسلہ جاری رہا، جس میں نامور علماء کرام مولانا حشمت، مولانا محمد علی، مولانا یوسف اور مولانا ضیاءالحق نے خطاب کیا۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں ایمان کی مضبوطی، نماز کی پابندی، سنتِ نبوی ﷺ پر عمل، اخلاقیات کی بہتری اور معاشرے میں بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا علماء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور کے فتنوں سے بچنے کے لیے قرآن و سنت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے اور تبلیغی مشن کے ذریعے دین کی بنیادی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ شرکاء نے خطابات کو توجہ اور عقیدت سے سنا اور اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی، امن، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور دیگر سہولیات کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ رضاکار اپنی خدمات پیش کرنے میں مصروف ہیں۔ تین روزہ تبلیغی اجتماع اپنے روحانی ماحول کے ساتھ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع
Comments are closed.