مدرسہ تفہیم القرآن سوات میں کمانڈر 6 بریگیڈ کی بطور مہمانِ خصوصی شِرکت
مدرسہ تفہیم القرآن، سوات میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے کمانڈر 6 بریگیڈ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز روح پرور تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ پیش کی گئی جس نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔
مدرسہ کے طلباء نے عسکری مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور اسلامی اقدار کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔
تقریب کا خاص پہلو سوال و جواب کا سیشن تھا، جس میں طلباء نے پاک فوج میں شمولیت، تربیت اور خدمات سے متعلق سوالات کیے۔
کمانڈر 6 بریگیڈ نے طلباء کے تمام سوالات کے نہایت مدلل، تفصیلی اور حوصلہ افزا جوابات دیے، جس سے نوجوانوں میں نیا جذبہ پیدا ہوا۔
مہمانِ خصوصی نے نوجوانوں کو علم و اخلاق کے ساتھ ساتھ قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہونے کی تلقین کی۔
مدرسہ انتظامیہ نے پاک فوج کے مثالی کردار اور ملکی سلامتی کے لیے قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.