نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی برسلز میں جمہوریہ سلووینیا کی ہم منصب تنجا فاجون سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
برسلز۔21نومبر :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ و یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے ملاقات کی دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین ، بیلجیئم اور لکسمبرگ کےلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے
Comments are closed.