وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض کے مالیاتی مرکز پر حوثی حملے کی شدید مذمت

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 21 نومبر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی ایسی جارحانہ کارروائیاں ناقابل قبول اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

وزیراعظم نے ہفتے کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع اور اس کے شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Web Desk

Comments are closed.