اسلام آباد: گزشتہ 13 ماہ میں ڈان میڈیا گروپ کو 860 ملین روپے کے سرکاری اشتہارات جاری کیے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اے پی پی اردو سروس
اہم ترین
اسلام آباد، 20 دسمبر: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈان میڈیا گروپ نے گزشتہ 13 ماہ کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اشتہارات کی مد میں تقریباً 860 ملین روپے وصول کیے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاملہ سرکاری ریکارڈ پر موجود ہے اور اس سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا ادارے دیگر کے مقابلے میں زیادہ اشتہارات حاصل کرتے ہیں، تاہم میڈیا ہاؤسز کے لیے ضروری ہے کہ وہ کارپوریٹ گورننس اور مالی خودمختاری کو ترجیح دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں کا اپنا پائیدار بزنس ماڈل ہونا چاہیے اور کسی بھی میڈیا گروپ کے لیے مکمل طور پر سرکاری اشتہارات پر انحصار کرنا قابلِ عمل حکمتِ عملی نہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈان میڈیا ایک بڑا میڈیا گروپ ہے، تاہم 860 ملین روپے کے اشتہارات حاصل کرنے کے باوجود ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے، جو اس ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈان میڈیا گروپ پر سرکاری اشتہارات کے اجراء کی کوئی پابندی نہیں ہے اور مختلف سرکاری اشتہاری مہمات اس وقت بھی جاری ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.