درگاہ حضرت غوث الحق مخدوم سرور نوحؒ کے ولی عہد و صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کے ترجمان برائے سیاسی و سرکاری امور مخدوم عمار حیدر نے سکرنڈ کے قریب واقع گاؤں حاجی اللہ بخش مگسی کا دورہ کیا

4

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
درگاہ حضرت غوث الحق مخدوم سرور نوحؒ کے ولی عہد و صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کے ترجمان برائے سیاسی و سرکاری امور مخدوم عمار حیدر نے سکرنڈ کے قریب واقع گاؤں حاجی اللہ بخش مگسی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع کونسل شہید بینظیر آباد کے رکن آفتاب علی مگسی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مخدوم عمار حیدر نے آفتاب علی مگسی کے چچا مرحوم محبوب علی مگسی کے انتقال پر دعا کی، تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ:
“اپنوں کا بچھڑنا دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے، لیکن ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم پر اپنی بے پناہ رحمت نازل فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔”

Web Desk

Comments are closed.