وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تھک کے مقام پر سیلاب کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضے (Death Compention) دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرین سیلاب کو ٹینٹ اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر چلاس سمیت تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی، آبپاشی کے چینلز اور بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر چلاس کو ہدایت کی کہ آئندہ دو دنوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے ضروری کارروائی مکمل کریں۔


Comments are closed.