قلعہ سیف اللہ: 24 کروڑ روپے سے زائد کا سونا مسلح افراد نے چھین لیا

4

قلعہ سیف اللہ: 24 کروڑ روپے سے زائد کا سونا مسلح افراد نے چھین لیا

قلعہ سیف اللہ: مسلم باغ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو جیولرز سے ساڑھے سات کلو سونا چھین کر فرار ہو گئے۔

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ملتان کے دو رہائشی مسافر بس کے ذریعے بیگ میں ساڑھے سات کلو سونا لے کر کوئٹہ جا رہے تھے۔ جب مسافر بس مسلم باغ کے قریب پہنچی تو تین گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کوچ کو روک لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق، مسافروں کو ان کے بیگ سمیت بس سے اتارا گیا اور ایک گاڑی میں بٹھا کر سونا چھیننے کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے۔ متاثرہ افراد کے مطابق، سونا کوئٹہ میں خریداروں کو دینے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ سونے کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.