جام کمال خان نے فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح کر دیا، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کراچی، 23 نومبر: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایکسپو سینٹر کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کی اور یوگنڈا کے وزیر زراعت، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ اور صوبائی وزرا کے ہمراہ ربن کاٹ کر نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیاسی شخصیات اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

فوڈ ایگ 2026 میں 72 ممالک سے تعلق رکھنے والے 820 بین الاقوامی مندوبین شریک ہیں، جبکہ 820 خریداروں کے سفری پروگراموں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

نمائش میں 400 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں، جس سے پاکستان کی تجارتی اور زرعی غذائی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.