چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت سے ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال —
پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے — صدر مملکت
دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں — صدر زرداری
خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے — صدر آصف زرداری
چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے — صدر مملکت
پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں — صدر زرداری
چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے — صدر مملکت
اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔


Comments are closed.