وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے آئی یو کھاری، جوتل، گورو اور دنیور نالے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پینے کا صاف پانی، آبپاشی چینلز او ربجلی کی بحالی ایمرجنسی بنیادوں پر کی جائے گی جس کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو احکامات دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جی بی ڈی ایم اے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ متاثرین میں خیمے اور ریلیف آئٹمز کی تقسیم بروقت کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں اور زمینوں کا تخمینہ حقیقی بنیادوں پر لگایا جائے۔ قدرتی آفات کو روکنا انسان کی بس کی بات نہیں لیکن صوبائی حکومت قدرتی آفات کے نقصانات کے ازالے اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پرعزم ہے اور دن رات کام کررہے ہیں۔ 


Comments are closed.